Tanzeem

جرائد

مختصراََ ہمارے بارےمیں

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ- اما بعد
ہم حق تعالی سبحانہٗ کی جناب میں شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ہدایتِ کاملہ کا حامل اور مبلغ بنایا۔

محترم ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ تنظیم اسلامی کے بانی اور مرکزی انجمن خدام القرآن کے مؤسس ہیں۔ انسانیت نے اپنے رب سے جو عہد الست باندھا تھا اس پیمان وفا کو زندگیوں میں آراستہ و پیوستہ کرنے کے حوالے سے محترم ڈاکٹر اسرار احمد نے زندگی بھر جدوجہد کی ہے۔ نور ِقرآن و سنت کے موتی آپ کی تقریروں اور تحریروں میں نگینوں کی طرح جڑے ہوۓ ہیں۔ تجدید ایمان، توبہ اور تجدید عہد کی منادی سے لیکر وسیع تناظر میں خلافت اسلامیہ کے آئینِ گلستاں و دستورِ بہاراں کے پیغامِ جاں فزا تک ، ہر موضوع کا آپ کے لوح و قلم نے بدرجۂِ اتم احاطہ کیا ہے۔

دشت میں یہ جاں فزا منظر کہاں سے آگئے
اس بیاباں میں چمکتے گھر کہاں سے آگئے

ان افکار کو چہار دانگ عالم میں عام کرنے کے لیے اس ویب سائٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی حد آفاق کی حد ہے۔ ہمارا مطمحِ نظر ہے کہ قرآن و سنت کا پیغام اس ذریعے سے موج شمیم کی طرح نبض ہستی میں رواں ہوجاۓ- اس ویب سائٹ پر مطبوعاتِ مکتبہ خدام القرآن و تنظیم اسلامی کے مطالعے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ الفاظ اور موضوعات کو تلاش کرنے کی سہولت موجود ہے۔ قرآنی آیات، احادیث مبارکہ اور دیگر عبارات کو آسانے کے لیے کلر کوڈنگ کرکے متنوع کردیا گیا ہے۔ یہ کاوش اس حوالے سے انفرادی اہمیت کی حامل ہے کہ آپ مطلوبہ مواد کو کاپی اور پیسٹ کرکے سوشل میڈیا پر عام کر سکتے ہیں نتیجتاً چراغ سے چراغ جلانے کا عمل تیز تر ہوگا۔ جیسے جیسے دیے سے دیا روشن ہوتا جاتا ہے شب ظلمت کی تیرگی کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ اور ہاں تحقیقی کام کرنے والوں کے لیے بھی اس آسان رسائی میں آسائشِ منزل کا پہلو ہے۔

ہم آپ سے التماس کرتے ہیں کہ اس کوشش میں جو بھی کمی یا کوتاہی کا پہلو نظر آئے تو ہمیں اس سے ضرور مطلع کریں۔ آپ کا یہ تعاون کرم ہمارے لیے باعث مسرت ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔

تنظیم ڈیجیٹل لائبریری ٹیم
شعبۂ تحقیق
مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور

مزید پڑھیں

منتخب کتابیں

تنظیم ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ تعاون کریں

شعبہ تحقیق اسلامی کا آئی ٹی سیکشن تقریباً چھ سال سے محترم ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کی کتابوں کو یونی کوڈ میں ویب سائٹ پر پیش کرنے میں مصروفِ عمل ہے تاکہ:

ع جو بھی چل نکلی ہے وہ بات کہاں ٹھہری ہے

کے مصداق ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کا پیش کردہ فکرِ قرآنی ہر سطح پر پھیلتا چلا جائے۔ ایسے کسی بھی کام کو چلانے اورآگے بڑھانے کے لیے وافر مادی اسباب و وسائل درکار ہوتے ہیں، تاہم رحمتِ الٰہی کے خصوصی التفات کی بدولت باوجود قلتِ وسائل کے ہم اس کام کی بنیادیں کھڑی کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ فللہ الحمد والشکر۔ اس سلسلے میں جن احباب نے بھی مالی تعاون کے ذریعے یا حوصلہ افزائی کی صورت میں ہمارے لیے مادی و اخلاقی اسباب کی فراہمی کی ہے ان کے ہم شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے خاص فضل و کرم سے اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
اس ویب سائٹ سے استفادہ کرنے والے احباب سے گزارش ہے کہ اس کام میں کسی خطا یا تقصیر کا مشاہدہ کریں تو ہمیں ضرور آگاہ کریں اور ہماری ٹیم کو اپنی دعاؤں میں ضرور شامل رکھیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین۔

رابطہ

اس ویب سائٹ میں جو بھی کمی کوتاہی آپ کو نظر آئےہمیں لازمی مطلع کریں اور مزید اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لئے ہمیں ای میل کریں [email protected] اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو