:


تیسرا گروپ
یُونُس … تا … النُّـور
(مسلسل)


(4) سُورۃُ مَریَم، سُورۃُ طٰہٰ ، سُورۃُ الانْبیَاء


سُورۃُ مَریَم



                             قرآن حکیم کی مکی اور مدنی سورتوں پر مشتمل گروپنگ کے اعتبار سے ہم تیسرے گروپ کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس گروپ میں سورئہ یونس سے سورۃ المؤمنون تک چودہ مکی سورتیں‘ جبکہ صرف ایک سورۃ النور مدنی سورت ہے۔ اس گروپ میں تین تین سورتوں پر مشتمل ذیلی گروپ تشکیل پا گئے ہیں‘جن میں سے تین کا مطالعہ ہم کر چکے ہیں۔ چوتھا ذیلی گروپ سورئہ مریم‘ سورئہ طٰہ‘ سورۃ الانبیاء پر مشتمل ہے۔
                             سورئہ مریم چھ رکوع اور ۹۸ آیات پر مشتمل ہے۔ اس سورئہ مبارکہ میں بعض انبیائِ کرام علیہم السلام کا ذکر آیا ہے۔ قرآن حکیم میں انبیاء و رسل کا تذکرہ دو انداز سے ہوتا ہے۔ ایک قِصص الانبیاء یا قِصص النبییّن یعنی انبیاء کے ذاتی کردار اور اُن کی سیرت وعظمت کا بیان‘ جبکہ دوسرا انداز انباء الرسل یا نبأ المرسلین کا ہے۔ یعنی رسولوں کی خبریں۔ یہ وہ انداز ہے جو حضرات نوح‘ ہود‘ صالح‘ لوط‘ شعیب اور موسیٰ علیہم السلام کے ذکر میں پایا جاتا ہے۔ یعنی رسولوں کی دعوت کے جواب میں قوموں کا انکار اور اُ س کے نتیجہ اور پاداش میں عذابِ الٰہی کا نزول۔ اس اعتبار سے سورئہ مریم کے بعد آنے والی سورئہ طٰہٰ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذکر پر مشتمل ہے‘ جبکہ سورۃ الانبیاء اور سورئہ مریم کا اصل موضوع قِصص النبییّن ہے۔ سورئہ مریم میں زیادہ تفصیلی ذکر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ہے۔ اس سے پہلے سورئہ