:



تعارفِ مؤلف


                                        جنڈیالہ شیر خان ضلع شیخوپورہ کا ایک معروف قصبہ ہے جہاں قومی اور بین الاقوامی سطح کے مشاہیر نے جنم لیا۔ سید وارث شاہ اسی سرزمین کا سپوت ہے جس کی تخلیق ’’ہیر‘‘ شیکسپئر کے ڈراموں کی ہم پلہ سمجھی جاتی ہے۔ یہاں کے باشندوںنے ملک کے اعلیٰ سول اور فوجی عہدوں پرکام کیا۔ مؤلف کے برادر حقیقی محمد یعقوب ضیاء کئی اہم سرکاری عہدوں پر فائز رہے اور چند سال قبل صوبائی سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ سابق گورنر پنجاب غلام جیلانی خان کا تعلق بھی اسی گائوں سے تھا۔پروفیسر محمد یونس جنجوعہ بھی اسی گائوں کے ایک علم دوست گھرانے کے فرد ہیں جس کے افراد نے محنت اور جہد مسلسل سے تعلیمی میدان میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔
                                          محمد یونس جنجوعہ ۱۹۴۱ء میں جنڈیالہ شیر خان میں پیدا ہوئے۔ وہ ناخواندہ ماں باپ کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ اُن کے والد فیروز دین اگرچہ کسی سکول میں داخل نہ ہوئے مگر انہیں تعلیم کے ساتھ گہری دلچسپی تھی۔ انہوں نے اپنے طور پر کوشش کر کے لکھنا پڑھنا سیکھ لیا تھا۔ وہ صوم و صلوٰۃ کے پابند ‘اپنی شرافت‘ نیک نفسی اور خدا ترسی کے سبب علاقے میں مشہور تھے۔ اُن کا معمولی سا کاروبار تھا جس سے اپنے خاندان کی کفالت کرتے تھے۔ رزق حلال کمانا اور اس پاکیزہ روزی سے اپنے بچوں کی پرورش کرنا ان کی امتیازی خصوصیت تھی۔
                                           چھ سال کی عمر میں محمد یونس جنجوعہ کو مقامی مڈل سکول میں داخل کرایا گیا۔ وہ شروع ہی سے ہونہار بچوں میں شمار ہونے لگے اور اپنے نیک نہاد اساتذہ کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اُس وقت چوتھی جماعت کے طلبہ وظیفے کے امتحان میں شامل ہوتے تھے اور