:


تقدیم


                             پیش نظر کتابچہ میری جس تحریر پر مشتمل ہے وہ ۱۹۷۴ء کے اواخر میں ماہ رمضانِ مبارک کے دوران بحالت اعتکاف سپرد قلم ہوئی تھی۔ اور اولاً ماہنامہ ’میثاق‘ کی اکتوبر ونومبر ۷۴ء کی مشترک اشاعت میں شائع ہوئی تھی۔
                           اس سے چند ماہ قبل ۲۱؍ جولائی کو راقم ایک مفصل تقریر میں ’تنظیمِ اسلامی‘ کے قیام یا صحیح تر الفاظ میں احیاء کا اعلان کر چکا تھا۔ اس تقریر کا اکثر حصہ ’میثاق‘ بابت ستمبر۷۴ء میں شائع ہو چکا تھا۔ اور بقیہ متذکرہ بالا مشترک اشاعت میں شامل تھا۔
بعدازاں ۱۹۷۹ء میں ان دونوں کو یکجا کتابی صورت میں ’’سرافگندیم‘‘ کے نام سے شائع کر دیا گیا تھا۔ ادھر ایک عرصے سے یہ کتاب نایاب تھی۔ اب مذکورہ تقریر سلسلۂ اشاعت تنظیم اسلامی نمبر۱ کی حیثیت میں ’’عزمِ تنظیم‘‘ کے عنوان سے شائع ہو چکی ہے۔ چنانچہ یہ تحریر سلسلۂ اشاعت نمبر۲ کی حیثیت سے پیش خدمت ہے۔