:

مرحوم و مغفور مؤسس انجمن خدام القرآن جناب ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی تا حیات خواہش اور عمل کے عین مطابق’ مرحوم کے قانونی جانشین تمام حضرات کو ڈاکٹر صاحب مرحوم کی طبع شدہ تصنیفات/تالیفات ’ آڈیو’ ویڈیوز کو طبع/تیار کر کے’ چاہے قیمتاً ہو یا مفت تقسیم کرنے کی کھلی اجازت دیتے ہیں اور اس کے لئے کسی پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں۔ ہمارا کسی قسم کی رائلٹی یا ‘‘محفوظ حقوق’’ کا تقاضا بھی نہیں ہے’ البتہ تیار کردہ مواد (آڈیو یا ویڈیوز)اور کتب کے چند نسخے ہمارے ریکارڈ کے لیے بھیج دیے جائیں تو ہم ممنون ہوں گے۔ تاہم ان میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کی مذموم کوشش مثلاًتبدیلی الفاظ’ غلط اقتباس’ سیاق و سباق سے الگ کر کے جملے کا حوالہ یا اس کا ایسا استعمال جس سے ڈاکٹر صاحب مرحوم اور ہمارے موقف کی صحیح ترجمانی نہ ہو اور جس سے ہماری عزت و شہرت پر حرف آۓ’ تو ہم اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق رکھتے ہیں۔