ڈاکٹر اسرار احمدکی کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی تمام کتب کو آسانی سے تلاش کر کے آن لائن مطالعہ کیجیے

تنظیم ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ تعاون کریں



تنظیم اسلامی کی آٹی مجلس تقریبا ایک سال سے محترم ڈاکٹر اسرار احمد کی کتابوں کو یونی کوڈ میں ویب سائٹ پر پیش کرنے میں مصروف عمل ہے۔ تاکہ ~~ جو بھی چل نکلی ہے وہ بات کہاں ٹھہری ہے۔ کے مصداق تنظیم اسلامی کی دعوت گلشن میں پھیلتی چلی جائے۔ کسی بھی ایسے کام کو چلانے اور آگے بڑھانے کے لیے مادی وسائل کی کمی کے مسائل آڑھے آتے رہتے ہیں۔ رحمت خداوندی کے خصوصی التفات کی بدولت ہم اس کام کی بنیادیں کھڑی کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ اور اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے مالی وسائل کمی کا سامنا ہے۔

زمین اور آسمان کے تمام خزانوں کا مالک اللہ تعالی ہے۔ وقتی طور پر جس مال و اسباب کا اللہ تعالی نے وارث بنایا ہے ہمیں اس کی راہ میں خرچ کرنا ہے۔ جو لوگ اللہ کے پیغام کو اس کے بندوں تک پہنچانے کے لیے خرچ کرتے ہیں ان کے لیے اللہ نے اجر عظیم اور جنت میں اعلیٰ درجات رکھے ہیں۔ آج کے دور میں اسلام کی نشرو اشاعت میں خرچ کرنے کا اجر اس لیے بھی زیادہ ہے کہ اسلام زبوں حالی کا شکار ہے۔

اپنی ضرورتوں میں سے پس انداز کرکے اللہ کی راہ میں انفاق کریں۔ اس انفاق کی قدرو قیمت اس وقت سامنے آئے گی۔ جب قلم اٹھا لیا جائے گا اور سیاہی خشک ہو جاۓ گی

برائے انفاق رابطہ:تنظیم ڈیجیٹل لائبریری ٹیم
feedback@tanzeemdigitallibrary.com