:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 

عرضِ ناشر 


                 قارئین محترم.........السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
                    رواں صدی کے معروف ترین داعی و مدرس قرآن حضرت ڈاکٹر اسراراحمدرحمۃ اللہ علیہ کی روح پرورمحفل درس قرآن میں ایک بار پھر خوش آمدید!!
                    مطالعۂ قرآن حکیم کا منتخب نصاب جلد اول کےبعداب جلد دوئم فی الحقیقت استاذ محترم(مرحوم ومغفور)کی اُن ہی شہرۂ آفاق محافلِ دروسِ قرآنی کا تسلسل ہیں جو اُن کی حیات میں خوب جماکرتی تھیں۔دورونزدیک سےطالبانِ علوم قرآنی اور تشنگانِ فیض ربانی ہزاروں کی تعداد میں اکٹھے ہوکرگھنٹوں ڈاکٹر صاحب قدس اللہ سرہ کا درسِ قرآن سنا کرتےتھے۔معلوم تو یوں ہوتا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت شیخ الہندمولانا محمود الحسن رحمۃ اللہ علیہ کی’’عوامی درس قرآن‘‘کےانعقاد کی’’ آرزو‘‘کو جب صورتِ وجود بخشاتووہ ایک صدی کےفصل سےمحترم ڈاکٹر صاحب نوراللہ مرقدہ کےعوامی دروس قرآن کی صورت میں جلوہ گر ہوئی۔اور کیوں نہ ہوتی؟ اصحاب معرفت جانتے ہیں کہ اہل اللہ کی ’’ آرزو‘‘ حکمت ِ ایزدی کاظہور ہوتی ہے ؎ ’’یہ رتبۂ بلند ملاجس کو مل گیا‘‘۔
                     جلد دوئم کی اشاعت پر۔الحمد للہ۔منتخب نصاب کے ان مختصر دروس کی اشاعت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔جلددوئم میں شامل پہلےدوحصوں یعنی مباحثِ تواصی بالحق اور مباحثِ تواصی بالصبرکی ترتیب تو محترم حافظ عاکف سعید(امیر تنظیم اسلامی)ہی نے فرمائی تھی البتہ آخری حصہ یعنی’’حصہ ششم جامع سبق‘‘جوکل کا کل سورۂ حدیدکی تفسیرپر مشتمل ہے،اس حصہ کی ترتیب کی سعادت جناب حافظ خالد محمود خضر صاحب(مدیر شعبۂ مطبوعات،لاہور)کےحصہ میں آئی۔
منتخب نصاب کے ان مختصر دروس کی اشاعت کے بعدسےالحمد للہ محترم ڈاکٹر صاحب نور اللہ مرقدہ