:


عرضِ مؤلّف 


بر طبع جدید


                       داڑھی اسلام کا ایک اہم شعار اور نبی اکرمﷺ کی مستقل سنت ہے۔ پیش نظر مضمون ’’داڑھی کیوں؟‘‘ راقم نے آج سے تقریباً اٹھارہ سال قبل تنظیم اسلامی پاکستان کے مرکزی ناظم تربیت کی ہدایت پر تنظیم کے رفقاء اور دیگر احباب کی راہنمائی کی غرض سے مرتب کیا تھا۔چنانچہ اوّلایہ مضمون ماہنامہ میثاق لاہور کی اگست ۱۹۸۸ء کی اشاعت میں اور بعد ازاں کتابچے کی صورت میں شائع کیا گیا۔ اس مضمون کو مختلف مکاتب فکر کے علماء نے بھی پسند فرمایا اور عوامی سطح پر بھی اس کی پذیرائی ہوئی۔ بہت سے لوگوں نے اس مضمون کے مطالعے کے بعد اپنے چہروں کو داڑھی جیسی دلپذیر سنتِ نبویؐ سے مزین کر لیا۔ اس کتابچے کے یکے بعد دیگرے متعدد ایڈیشن شائع ہوئے‘ لیکن اب یہ کچھ عرصے سے آئوٹ آف پرنٹ تھا۔ حال ہی میں جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کے نقیب سہ ماہی مجلہ نداء الجامعہ لاہور نے یہ مضمون دو اقساط میں شائع کیا۔ مکتبہ خدام القرآن اس کتابچے کو طویل تعطل کے بعد شائع کر رہا ہے۔ طبع جدید کے لیے رفیق مکرم ابوعبدالرحمن شبیر بن نور نے اس پر نظر ثانی فرمائی ہے اور احادیث کی تخریج بھی کر دی ہے۔ فجزاہ اللّٰہ احسن الجزاء 
                         اِس وقت اُمت ِ مسلمہ عالمی سطح پر جن حالات سے گزر رہی ہے ان میں مسلمانوں